Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے، روضہ رسول ﷺ پر حاضری

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2018 | Last Updated: 3 years ago

وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کا وفد سعودی عرب کے دورہ روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچا، جہاں گورنر مدینہ نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی...

وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی۔

وزیراعظم عمران خان اور ان کا وفد سعودی عرب کے دورہ روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچا، جہاں گورنر مدینہ نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نماز ادا کی، مسجد نبوی ﷺ میں موجود زائرين نے عمران خان کے حق ميں نعرے بھی لگائے۔

مزید جانیے : وزیراعظم عمران خان پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے بعد وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے، نائب گورنر مکہ شہزادہ عبداللہ نے ان کا استقبال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

عمران خان کی سعودی عرب آمد پر ان کا پُرتپاک استقبال کيا گيا، مختلف شاہراہوں و چوراہوں کو پاکستان اور سعودی عرب کے جھنڈوں سے سجايا گيا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube