سی پیک کمیٹی کا اجلاس، گوادر میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا فیصلہ

Shakeel Ahmed
September 14, 2018

کابینہ کی سی پیک کمیٹی نے گوادر کو ترقی دینے اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا فیصلہ کرلیا، ریلویز میں لائن ون کی اپ گریڈیشن کو ترجیح دینے اور سی پیک میں تیسرے فریق کی شرکت پر توجہ دینے پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیات اور اصلاحات خسرو بختیار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا پہلا اجلاس ہوا، سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن نے سی پیک اور مشترکہ تعاون پر بریفنگ دی، اجلاس کو چینی حکام سے حالیہ ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ گوادر کو ترقی دینے اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور ریلویز میں لائن ون کی اپ گریڈیشن کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پیک میں تیسرے فریق کی شرکت پر توجہ دی جائے گی جبکہ ورکنگ گروپس کے کنوینرز کو 30 ستمبر تک تفصیلی ایجنڈا پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔