پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

Samaa Web Desk
September 14, 2018

موسم مہربان ہوگیا، کوہاٹ شہر اور مضافات میں موسلا دھار بارش، جہلم میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسے، محکمہ موسمیات نے 3 دن تک بارش کی پیش گوئی کردی، آندھی کا بھی امکان ہے۔

کوہاٹ شہر اور مضافات میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، دیہی علاقوں میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

جہلم میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، منگلا روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، بجلی کے تاروں پر درخت گرنے سے کئی علاقوں میں فراہمی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے اتوار تک موسم کے مہربان رہنے کی پیش گوئی کی ہے، کئی شہروں میں بارش ہوگی، 3 دن کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری اور آندھی کا بھی امکان ہے۔