احتساب کے بغیر ملک نہیں بچ سکتا، سب کو بدلنا ہوگا، عمران خان

September 14, 2018

وزیراعظم عمران خان نے قوم کو صاف صاف بتادیا کہ احتساب کے بغیر ملک نہیں بچ سکتا، کہا پاکستان اس وقت دوراہے پر کھڑا ہے، تباہی سے بچنے کیلئے سیاستدانوں ہی نہیں بیورو کریسی اور عوام کو بھی خود کو بدلنا ہوگا۔

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو بدلنے کیلئے بیورو کریسی سے ساتھ دینے کی اپیل کردی۔

کہتے ہیں کہ احتساب کے بغیر ملک نہیں بچ سکتا، پاکستان اس وقت دوراہے پر کھڑا ہے، کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، تباہی سے بچنے کیلئے خود کو بدلنا ہوگا، سیاستدان ہی نہیں، بیورو کریسی اور عوام بھی خود کو بدلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی ترجیح گورننس سسٹم ٹھیک کرنا ہے، گورننس ٹھیک ہوئی تو ملک میں پیسہ آئے گا، اتنا پیسا آئے گا کہ تمام مسائل حل ہوجائیں گے، بیورو کریسی پاکستان بدلنے میں ہمارا ساتھ دے۔