عاشورہ کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

Adil Tanoli and Sanjay Kumar
September 14, 2018

وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ نے 20 اور 21 ستمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی حکومت نے یوم عاشور (9 اور 10 محرم الحرام) کے موقع پر ملک بھر  میں عام تعطیل کی منظوری دیدی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اور 21 ستمبر کو یوم عاشور کے موقع پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

سندھ حکومت نے بھی 20 اور 21 ستمبر کو یوم عاشور کی تعطیلات کا اعلان کردیا، 9 اور 10 محرم الحرام پر چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

دنیا بھر کے مسلمان یوم عاشور کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں، اللہ رب العزت نے اسلامی سال کے پہلے ماہ کو انتہائی حرمت والا قرار دیا ہے اور 10 محرم الحرام کے روز کئی انبیاء علیہ السلام کو مشکلات سے نجات ملی تھی۔