جمہوریت کی خدمت پر کلثوم نواز کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا، جاوید ہاشمی

Samaa Web Desk
September 14, 2018

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ بیگم کلثوم نواز نے مشکل وقت میں  قوم کو جمہوریت کیلئے اکٹھا کیا، ان کا نام رہتی دنیا تک زندہ رہے گا۔

سینیئر ن لیگی رہنماء جاوید ہاشمی نے کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کے موقع پر سماء سے گفتگو کرتے ہوئے مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کی جدوجہد کی اور قوم کو اکٹھا کیا، انہوں نے مشکل وقت میں قوم کو کھڑا کردیا، اس کام کی بدولت کلثوم نواز کا نام رہتی دنیا تک زندہ رہے گا۔

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو طویل عرصہ کینسر کے موذی مرض سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئی تھیں۔