بلوچستان کی ترقی ،وزارتوں کا شوق،لاپتہ افراد بازیاب

SAMAA | - Posted: Sep 13, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 13, 2018 | Last Updated: 3 years ago

بلوچستان کی ترقی کی منزل کا حصول تعلیم کے فروغ کے ذریعہ ہی ممکن ہے،جام کمال

روزنامہ ایکسپریس

ہمارے بچوں کو تعلیم کے حصول کے بہتر مواقع ملنے سے ان کی صلاحیتوں اور اعتماد میں اضافہ ہوگا اور وہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں گے۔ حکومت ہونہار طلباء اور معیاری تعلیمی اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی، جبکہ تعلیمی اداروں کے معیار میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے بلوچستان ریذیڈینشل کالج لورالائی کے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی کو برقرار رکھیں اور جس شعبہ میں بھی جائیں وہاں صوبے اور ملک کا نام روشن کریں تاکہ دیگر بچے بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے آگے بڑھیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ بلوچستان کے طلباء باصلاحیت ہیں اور سہولتوں کے عدم دستیابی کے باوجود تعلیم کے میدان میں کامیابیاں حاصل کررہے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعہ بلوچستان کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے وظائف کی فراہمی کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ وہ بچے جو شوق اورلگن رکھنے کے باوجود اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کرسکتے ان کی بھرپور سرپرستی کی جاسکے۔

پنجگور سے سات لاپتہ افراد بازیاب ہوکر مقامی پولیس کے حوالے کر دئیے گئے

روزنامہ آزادی

 اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور سے سات لاپتہ افراد بازیاب ہوکر مقامی پولیس کے حوالے کر دئیے گئے ہیں جن کا تعلق پنجگور سے ہی بتایا جاتا ہے،گزشتہ کچھ دنوں سے لاپتہ افراد کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آرہی ہیں جس میں تازہ خبر کے مطابق بلوچستان سے مزید سات افراد کی بازیابی کا ہے۔

وزارتوں کا شوق نہیں بلوچستان کے مفادات عزیز ہیں،سردار اختر مینگل

روزنامہ آزادی

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کہتے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کی ہے ہمیں وزارتوں کا شوق نہیں بلکہ ہمارے لیےبلوچستان کے مفادات عزیز ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے حقوق کا تحفظ مرتے دم تک کیا جائے گا اور اس سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

بلدیاتی اختیارت کو نچلی سطع پر منتقل کیا جائے گا،سردار صالح بھوتانی

روزنامہ انتخاب

صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار صالح بھوتانی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اختیارت کو نچلی سطع پر منتقل کیا جائے گا اور نیا بلدیاتی نطام لایا جائے گا جس کے حوالے سے قانون سازی کی جارہی ہے جس سے بلوچستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور بہت جلد کرپشن سے پاک صوبہ ابھر کے سامنے آئے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں تاکہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube