Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: سہولیات سے محروم طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

SAMAA | - Posted: Sep 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پہاڑپور کی طا لبات سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے سماء ٹی وی کے نمائندہ احمد نواز کے مطابق طالبات نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجا کالج روڈ بلاک کردیا ہے۔

طالبات کا کہنا ہے کہ کالج کی عمارت بوسیدہ اور ناکافی ہے جس کے باعث ایک ہی کلاس میں 100 سے زائد طالبات کو بیٹھنا پڑتا ہے جبکہ کلاسوں میں فرنیچر بھی میسر نہیں ہے۔

احتجاج کرنے والی طالبات نے کہا ہے کہ کالج کے اندر پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالج کو مستقل عمارت دی جائے اور طالبات کے مسائل حل کیے جائیں۔ تعلیم کو عزت دینے کے دعوے دار ہمارے لئے آواز بلند کریں اور سہولیات کی دستیابی ممکن بنائیں۔

احتجاج کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپورپیر محمد، ڈی ایس پی پہا ڑپور ریاض خٹک سمیت دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے اور طالبات سے مذاکرات جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube