محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

Samaa Web Desk
September 12, 2018

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعے کے روز سے لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں جمعے کی شام کو پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔

بارش کے ساتھ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب میں آندھی اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔