فضل الرحمان نے نيکٹا کے ذريعے مدارس کی رجسٹريشن کو مسترد کر ديا

September 12, 2018

ایم ایم اے کے سربراہ فضل الرحمان نے نیکٹا کے ذریعے مدارس کی رجسٹریشن کو مسترد کر دیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو وارننگ دے دی کہا حکومت نے اگر جنگ چھیڑی تو پھر اِن کے دن گنے جاچکے جبکہ فضل الرحمان کو سفارتی محاذ پر ملک کا مستقبل تاریک نظر آنے لگا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ نئی حکومت نے چین سے اعتماد کو دھچکا پہنچایا، معیشت کے ریڑھ کی ہڈی سی پیک خطرے میں پڑگیا، سفارتی محاذ پر پاکستان کامستقبل تاریک نظرآرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب، مشرق کی لڑائی میں پاکستان پھر آماجگاہ بن رہا ہے، مدارس رجسٹریشن کو یکطرفہ طور پر منسوخ کیا گیا، نیکٹا کے ذریعے مدارس کی رجسٹریشن قبول نہیں۔

سربراہ متحدہ مجلس عمل کا کہنا تھا کہ ہم نئے فارم کو سرِبازار پھاڑ دیں گے، حکومت جنگ نہ چھیڑے ورنہ دن گنے جاچکے۔