آئی ایس آئی دنیا کی بہترین انٹیلیجنس ایجنسی ہے، وزیراعظم عمران خان

September 12, 2018

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی کے معاملات پربریفنگ دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں یادگار شہدا پرحاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے، آئی ایس آئی دنیا کی بہترین انٹیلیجنس ایجنسی ہے، حکومت اور عوام ، مسلح افواج اور خفیہ اداروں کی پشت پر ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کوانٹیلی جنس اورسیکیورٹی کے معاملات پربریفنگ دی گئی ، وزیر اعظم نے انسداد دہشتگردی سمیت قومی سلامتی سے متعلق آئی ایس آئی کی خدمات کی تعریف کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ خفیہ اداروں کی غیر معمولی کامیابیوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں، آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکے دورہ پر وفاقی کابینہ کے ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔