حمزہ شہباز کا کلثوم نواز کو خراج عقیدت

Samaa Web Desk
September 12, 2018

b

حمزہ شہباز شریف کہتے ہیں بیگم کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں جنہوں نے آمریت کے دور میں جمہوریت کا علم بلند رکھا۔

جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز چودہ ماہ تک کینسر سے بھی بہادری سے لڑتی رہیں۔

حمزہ شہباز نے بیگم کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کلثوم نواز نے آمریت کے دور میں جمہوریت کا علم بلند کیے رکھا۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے میاں محمد بخش کا کلام سنا کر جذبات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز گزشتہ روز (منگل کو) لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔

بیگم کلثوم نواز کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گزشتہ 13 ماہ سے لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔