کلثوم نوازسے جڑی چند ادبی یادیں

September 12, 2018

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کو اردو ادب سے گہرا لگاؤ تھا، انہوں نے 1971ء میں پنجاب یونیورسٹی سے اردو ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی مرحوم اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے اردو ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی، سماء نے وہ مقالہ ڈھونڈ لیا ہے جو سابق خاتون اول نے اپنی ڈگری کیلئے جمع کرایا تھا، جس میں انہوں نے کئی اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

بیگم کلثوم نواز کا شادی سے قبل پورا نام کلثوم ریحانہ تھا، انہوں نے "رجب علی بیگ سرور کا تہذیبی شعور" کے نام سے مقالہ تحریر کیا تھا، 1985ء میں ان کے مقالے کو کتابی شکل دی گئی، سابق خاتون اول نے اپنا تھیسز ڈاکٹر سہیل احمد خان کی زیر نگرانی مکمل کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ نے 2007ء میں "جبر اور جمہوریت"  کے عنوان سے ایک کتاب بھی تحریر کی تھی۔