کراچی میں منشیات بنانےکی لیبارٹری پکڑی گئی

September 12, 2018

کراچی  میں منشیات کی پہلی لیبارٹری  پکڑلی گئی ہے۔

تاریخ میں پہلی بار بڑے شہر میں بڑے کارنامے کا انکشاف ہوا ہے۔ منشیات ڈیلر نےکراچی میں اپنی لیبارٹری قائم کی ہوئی تھی۔ ڈیفنس خیابان نشاط میں منشیات ڈیلر شہزاد تھیبو نے لیبارٹری میں تمام انتظام کررکھا تھا۔ اے وی سی سی نے چھاپا مارا توگروہ بے نقاب ہوگیا۔

شہزاد تھیبو جس نشے کی افزائش کررہا تھا،اسے گانجھا کہتے ہیں اور اس کے10گرام کی قیمت 3000ہزارروپے ہے۔

ماہرعلوم جرمیات کے مطابق اس شخص نے فلم اور انٹرنیٹ پر ڈاکومینٹریز کے ذریعے منشیات بنانا سیکھی ہوگی۔

پولیس فرارہونیوالے ملزم کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے۔ کراچی میں یہ پہلی لیبارٹری ہے جو پکڑی گئی۔