نوازشریف جاتی امراءمیں بیمار،تعزیت کیلئےآنےوالوں سےملاقاتیں ممکن نہیں

September 12, 2018

شریک حیات کی وفات پرنوازشریف غم سے نڈھال ہوگئے۔جاتی امراء پہنچتے ہی بیماری نےآلیا۔ تعزیت کے لئے لوگوں کی آمد جاری ہے مگر نوازشریف سے ملاقات کل بروز جمعرات ہی ممکن ہوگی۔

نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر جاتی امراء میں موجود ہیں۔جیل سے گھر واپسی پرنوازشریف بخار میں مبتلاہوگئےہیں جس پر ڈاکٹروں نے آج کے دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔ کلثوم نواز کے انتقال پرتعزیت کے لیے پارٹی رہنما اورعزیزواقارب بھی رہائش گاہ پر آرہے ہیں۔

مرحومہ کی تدفین جاتی امراء میں ہوگی لیکن نمازجنازہ کا وقت ابھی طے نہیں کیا گیا۔ کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کےلیے شہبازشریف لندن روانہ ہوچکےہیں۔ کلثوم نواز کی میت جمعہ کی صبح لاہورپہنچے گی۔ اس سے قبل کلثوم نوازکی نمازجنازہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں بھی ادا کی جائےگی

بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر پنجاب اسمبلی میں تعزیتی قرارداد بھی جمع کرادی گئی ہے۔