ملک میں ڈیم کی تعمیر کوئی نہیں روک سکتا،چیف جسٹس ثاقب نثار

September 12, 2018

چیف جسٹس ثاقب نثار نے دوٹوک کہہ دیاہےکہ کوئی ڈیم کی تعمیر نہیں روک سکتا۔

سپریم کورٹ میں  ددوچہ ڈیم کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ کوئی ڈیم کی تعمیر نہیں روک سکتا،مخالف عناصر کا ایجنڈا پورا نہیں ہونے دیں گے۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پنجاب حکومت سے ڈیم کی تعمیر کا ٹائم فریم مانگ لیا اورریمارکس دیئے کہ ڈیم کے مخالفین کو آخری وارننگ دے رہا ہوں۔

عدالت نے پنجاب حکومت کو بحریہ ٹاؤن کی پیشکش پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا اورقرار دیا کہ اگر حکومت کو جوائنٹ وینچر قبول نہیں تو پھرمنصوبے کا پرپوزل پیش کرے۔

اس کےعلاوہ چک شہزاد فارم ہاؤسز کیس میں بھی ڈیمز کا ہی چرچا رہا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ کوئی کتنا بڑاسیاستدان یا اپوزیشن لیڈرہی کیوں نہ ہو، ڈیم کی تعمیر نہیں روک سکتا۔ڈیم فنڈ کی محافظ سپریم کورٹ ہے۔دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل نہیں کرنے دیں گے۔