کوہاٹ: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 9 مزدور جاں بحق، 4 زخمی

September 12, 2018

File Photo

کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

کوہاٹ سے سماء ٹی وی کے نمائندہ باسط گیلانی کے مطابق 9 مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 4 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہد مزدوروں کے مطابق دھماکہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ کان میں مزید کوئی مزدور زخمی نہیں ہے۔

دھماکے میں جاں بحق تمام مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقوں میں منتقل کی جائے گی۔