بھیک مانگے پر کراچی میں پولیس نے خواجہ سراوں کو گرفتار کرليا

September 11, 2018

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا، گرفتاری کیخلاف خواجہ سراؤں کے ساتھی سراپا احتجاج بن گئے اور رہائی کیلئے تھانے کا گھیراؤ کرلیا۔

کراچی میں کلفٹن پولیس نے خواجہ سراؤں سمیت بارہ افراد کو حوالات کی سیر کرادی، پولیس کے مطابق بھکاریوں کو شکایت موصول ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

گرفتاریوں کے خلاف خواجہ سراؤں نےخوب دھائیاں دی ، پکڑدھکڑ کے خلاف خواجہ سرا کے ساتھی بھی میدان میں آگئے اور تھانے کا گھیراؤ کیا۔

خواجہ سراؤں کی دہائی ایک طرف لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کلفٹن پر بھیک مانگ رہے تھے، جس کہ وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا تھا کارروائی گداگری ایکٹ کے تحت کی گئی۔