آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سی پیک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یہ منصوبہ پاکستان کا معاشی مستقبل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے وزیر خارجہ کے کامیاب دورہ پاکستان اور سی پیک کیلئے پاکستان میں حمایت کو سراہا۔
China’s Amb to Pak met COAS. Discussed matters of mutual interest & regional security. Amb appreciated conduct of successful visit of Chinese Foreign Minister and support for CPEC in Pak. COAS reiterated that CPEC is eco future of Pak and its security shall never be compromised. pic.twitter.com/fn2pxLBk39
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) September 11, 2018
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کو پاکستان کا معاشی مستقبل قرار دیا، انہوں نے واضح کیا کہ پاک چین راہداری منصوبے کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
چند روز قبل برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ نومنتخب پاکستانی حکومت سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی اور اس حوالے سے نئے سرے سے شرائط طے کی جائیں گی۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے برطانوی اخبار کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا۔