موسیٰ خیل میں ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں جاگری،4 افراد جاں بحق

September 11, 2018

حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہیں جنہیں قریبی رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جارہا ہے،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے درگ تنگی سر میں ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں جا گری ،جس کی وجہ سے 4 افراد جان بحق جب کہ پانچ شدید زخمی ہوئے، جان ہونے والے میں 3 خواتین بھی شامل ہیں،جب کہ زخمیوں کوقریبی رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جارہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ خانہ بدوشوں کا یہ خاندان افغانستان سے اپنے مال مویشیوں کے ساتھ جنوبی پنجاب جا رہا تھا کہ تنگی سر کے علاقے میں انھیں یہ حادثہ پیش آیا۔