وفاقی حکومت کا گاڑیوں کے بعد ہیلی کاپٹروں کی نیلامی کا اعلان

September 11, 2018

تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کے بعد چار اضافی ہیلی کاپٹروں کی نیلامی کا بھی اعلان کر دیا۔


وزیراعظم کے مشیر خصوصی نے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ کیبنٹ ڈویژن کے پاس موجود چار ہیلی کاپٹرز فروخت کر دیئے جائیں گے۔ نعیم الحق کے مطابق اِن ہیلی کاپٹرز کا کوئی استعمال نہیں ہے۔

نعیم الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کی 8 بھینسیں بھی نیلام کی جائیں گی، یہ بھینسیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے رکھی تھیں۔

عمران خان وزیراعظم ہاؤس کے زیر استعمال اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم پہلے ہی دے چکے ہیں۔ گاڑیاں نیلامی کےلئے 17 ستمبر کو پیش کی جائیں گی۔