کراچی میں علی الصبح ہلکی بارش

September 11, 2018

 کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز علی الصبح ہونے والی ہلکی بارش نے موسم کو ٹھنڈا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی۔ منگل کے روز پی ای سی ایچ ایس، شارع فیصل، بہادرآباد، محمد علی سوسائٹی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

 

شہر کے دیگر علاقوں صدر، آئی آئی چند ریگرروڈ، کھارادر اور کورنگی میں بھی ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہوئے۔ بوندا باندی کی وجہ سے سڑک پر پھسلن کی وجہ سے گر کر متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے پیر کے روز محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے نئے سسٹم کی آمد اور ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ سماء