محرم کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم12ستمبر کو ہوگا

September 10, 2018

 محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم12ستمبر جبکہ یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگا۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہوا، جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محرم الحرام کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے محرم کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی، یکم محرم12ستمبر بروز منگل جبکہ یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ کے روز ہوگا۔