Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

آرمی چیف نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

SAMAA | - Posted: Sep 10, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Sep 10, 2018 | Last Updated: 2 years ago

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی، ملزمان نے تخریب کارروائیوں میں 200 سے زائد افراد کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، جن دہشتگردوں کی سزائے موت کی تصدیق کی گئی وہ سیکیورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملوں کے ساتھ عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں نے مختلف تخریب کارروائیوں میں 202 افراد کو شہید اور 249 کو زخمی کیا، امن دشمنوں کا نشانہ بننے والوں میں 150 شہریوں کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کے 51  اہلکار بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے اُن میں منیر رحمان، محمد بشیر، حافظ عبداللہ، بخت اللہ خان، شاہ خان، سہیل خان، داؤد شاہ، محمد منیر، حبیب اللہ، آصف، گل شاہ، جلال حسین اور علی شیر شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار نے 7 دہشت گردوں کو سزائے قید کی بھی توثیق کردی، تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube