ہوم   >  پاکستان

نیوز لیکس، شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

12 months ago

لاہور ہائي کورٹ نے حساس معلومات فاش کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔


لاہور ہائي کورٹ نے آرٹيکل چھ کي کارروائي کے کيس ميں شاہد خاقان عباسي کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاري جاري کیے جب کہ نواز شريف اور صحافي سرل الميڈا کو بھي نوٹس جاري کر دئيے۔

دو سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداري کا مقدمہ چلانے کي درخواست پر سماعت جسٹس مظاہرعلي اکبر کي سربراہي ميں فل بنچ نے کي۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسي لاہور ہائي کورٹ ميں پيش نہيں ہوئے جس پر عدالت نے قابل ضمانت گرفتاري کے وارنٹ جاري کیئے۔

ڈان لیکس؛ظفرعباس اورسرل المیڈاکیخلاف معاملہ اے پی این ایس کے حوالے

درخواست گزار اظہر صديق ايڈووکيٹ کا موقف ہے کہ نواز شريف کا ممبئي حملوں سے متعلق انٹرويو غداري کے مترادف ہے جبکہ شاہد خاقان عباسي نے سيکيورٹي کونسل کي کارروائي نواز شريف کو بتا کر حلف کي خلاف ورزي کي۔

کيس کي آئندہ سماعت چوبيس ستمبر کو ہوگي۔ شاہد خاقان عباسي کو گرفتاري سے بچنے کے لئے دس لاکھ روپے کے ضمانتي مچکے جمع کرانا ہوں گے۔

لاہور ہائي کورٹ ميں احسن اقبال کے خلاف توہين عدالت کي درخواست پر بھي سماعت ہوئي۔ عدالت نے غيرمشروط معافي نامہ قبول کرکے توہين عدالت کا نوٹس خارج کرديا اور مستقبل ميں محتاط رہنے کي ہدايت کي۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں