خواجہ سراؤں کے لیے قائم اسکول کے طلبا کومحنت کا پھل مل گيا

Samaa Web Desk
September 10, 2018

ملک میں خواجہ سراؤں کے لیے قائم اسکول کے طلبا کومحنت کاپھل مل گیا، لاہور میں ٹرانس جینڈر اسکول کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ ہوئی جس میں سترہ طلبا کوسرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔

معاشرے کے نامناسب رویئے کے باوجود بھی یہ وہ خوش قسمت خواجہ سرا ہیں جو فنی تعلیم کی ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب رہے ، لاہور میں دا جینڈرگارڈین اسکول کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب ہوئی تو طلبا کو محنت کا پھل مل گیا جہاں سترہ اسٹوڈنٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ابرارلحق نے خواجہ سراوں کے مسائل کے حل کےلیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، پاکستان کی پہلی ٹرانسجنڈر ماڈل کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ان یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ۔