مظفرگڑھ: ترکی کے تعاون سے بنی کالونی سہولیات سے محروم

September 9, 2018

دو ہزار دس کے سیلاب متاثرین کے لیے ترکی حکومت کے تعاون سے مظفرگڑھ میں بنائی گئی کالونی آج تک پانی سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہے۔ ریگستان میں رہنے والے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

سماء کے نمائندے شیراز بشیر کے مطابق پانچ برس قبل مظفرگڑھ میں ترکی حکومت کے تعاون سے بننے والی ترکش کالونی میں مکینوں کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں۔

ٹی ایم اے انتظامیہ نے پانچ ماہ سے کالونی میں صفائی بھی نہ کی۔ پانی کی قلت اور گندگی کے باعث کالونی میں رہنا محال ہو گیا۔ انتظامیہ نے غلطی کا سارا ملبہ مکینوں پر ڈال دیا۔

ایکسئین ضلع کونسل شیخ اشتیاق کہتے ہیں کہ یہاں کے مکین والوو ٹوڑ دیتے ہیں، یہاں غیرقانونی طور لوگ رہائش پزیر ہیں۔ غیرقانونی الاٹمنٹ کے لئے سروے کرایں گے۔

بیرون ملک کی امداد سے بننے والی سولہ سو سے زائد گھروں پر مشتمل جدید کالونی پنجاب حکومت کی توجہ کی منتظر ہے۔