بلوچستان: آوارن میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، فوجی شہید

Samaa Web Desk
September 9, 2018

بلوچستان کے علاقے آوارن میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے نے پریس ریلیز جاری کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے جھاؤ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر بلوچ لبریشن فرنٹ کے ایک گروہ کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ جبکہ مقابلے میں ایک سیکیورٹی فورسز کا جوان بھی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد بھی کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی رمزعلی شہید اور نائیک یعقوب زخمی ہوئے ہیں۔ چوبیس سالہ شہید سپاہی رمز علی کا تعلق خیرپور میر سندھ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں مارے گئے دہشت گرد رواں سال کے آغاز میں مشکئی کے علاقے میں پاک فوج کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے۔ اس حملے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوئے تھے۔