اسپیکراسد قیصرکا ڈیم فنڈ میں پہلی تنخواہ عطیہ کرنےکااعلان

Samaa Web Desk
September 9, 2018

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کیاہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپیل کی ہےکہ تمام پاکستانی ڈیم فنڈ کے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ انھوں نے کہاکہ من حیث القوم ہمیں اس نعمت کے ذخیرے کے لیے اقدامات کرنا ہونگے۔اسپیکر قومی اسمبلی کامزید کہناتھاکہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے،ہمیں اس کی قدرکرنی چاہیے۔

اس سے قبل گذشتہ روز پنجاب کابینہ کے وزراء نے دو ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین نے بھی  اپنی جیب سے ایک ہزار ڈالر ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا۔