جلاد باپ نے بیٹی، داماد اور بچوں کو قتل کردیا

September 8, 2018

بیٹی نے پسند کی شادی کیوں کی، باپ کا غصہ 4 سال بعد بھی کم نہ ہوسکا، پنڈی بھٹیاں میں جلاد باپ نے بیٹی کا پورا خاندان ختم کر ڈالا۔

پسند کی شادی کے رنج نے باپ کو جلاد بنا دیا، 4 سال بعد بیٹی کا پورا خاندان اجاڑ دیا، 22 سالہ ثناء نے 2014ء میں فردوس سے پسند کی شادی کی تھی، وقتی طور پر باپ نے صلح کرلی لیکن اس کا غصہ 4 سال بعد نکالا۔

پولیس کے مطابق ملزم گلزار داماد سے ملنے اس کے گھر پہنچا، کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر گھر والوں کو بیہوش کردیا اور پھر تیز دھار آلے سے بیٹی داماد اور نواسوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے موبائل فون ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔