پنجاب کابينہ کا ڈیم فنڈ میں 2 ماہ کی تنخواہ جمع کرانے کا اعلان

September 8, 2018

پنجاب کابینہ نے ڈیم فنڈ میں 2 ماہ کی تنخواہ جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس لاہور میں ہوا، اجلاس میں 100 روزہ پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق غور کیا گیا۔

اجلاس سے قبل صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین نے اپنی جیب سے ایک ہزار ڈالر ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا جبکہ وفاقی کابینہ نے 2 ماہ کی تنخواہ ڈیم کی تعمیر کیلئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔