غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہےگا،فوادچوہدری

Samaa Web Desk
September 8, 2018

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے بتایاہےکہ سی ڈی اےنےتجاوزات کیخلاف آپریشن کیاہے،یہ ساری تعمیرات غیر قانونی تھیں اوریہ آپریشن جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں میڈیاسے بات کرتےہوئے فوادچوہدری نے بتایاکہ کشمیر ہائی وے پر یہ سات آٹھ ارب کی پراپرٹی تھی جس پر سی ڈی اے نے آپریشن کیا۔ انھوں نے زور دےکرکہاکہ حکومت کی رٹ بحال کرائی جائے گی۔

وزیراطلاعات نے واضح کیاکہ اس نوعیت کے آپریشن لاہور اور دیگر علاقوں میں بھی ہونگے۔ انھوں نے کہاکہ ہم ایک طرف لوگوں سے ڈیم کے لیے رقم مانگ رہےہیں ،دوسری طرف لوگ اربوں کی پراپرٹی پر قابض ہیں۔ انھوں نے مزید واضح کیاکہ آج پہلا مرحلہ ہے ، عنقریب دوسرا مرحلہ ہو گا۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن اسلام آباد تک جاپہنچا

واضح رہےکہ اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں کئی عمارتوں کو مسمار کردیاگیا۔ کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے کو کلئیر کروانے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی گئی ۔ سی ڈی اے اور ضلعی انتضامیہ نے تجاوزات کےخلاف آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کےدوران پیٹرول پمپ پر قائم معروف فاسٹ فوڈ کی عمارت کو مسمار کردیاگیا۔