تجاوزات کے خلاف آپریشن اسلام آباد تک جاپہنچا

Arham Fatima
September 8, 2018

 

اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں کئی عمارتوں کو مسمار کردیاگیا۔ کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے کو کلئیر کروانے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی گئی ۔ سی ڈی اے اور ضلعی انتضامیہ نے تجاوزات کےخلاف آپریشن میں حصہ لیا۔

 کشمیر ہائی وے پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کےدوران پیٹرول پمپ پر قائم معروف فاسٹ فوڈ کی عمارت کو مسمار کردیاگیا۔

سی ڈی اے کے ممبراسٹیٹ خوشحال خان نے آپریشن کی نگرانی کی۔ سی ڈی اے،ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات ،شہری انتظامیہ اورایس ایس پی آپریشن بھی اس دوران موجود رہے۔ سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے کے علاوہ بلڈنگ کنڑول سیکشن، ایم پی او ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو 1122کے عملے کے علاوہ دیگر  متعلقہ شعبوں کے افسران اور عملے نے بھی حصہ لیا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔

اس موقع پر سیکورٹی کی بھاری نفری بھی اطراف کےعلاقےمیں موجود تھی۔