جھل مگسی میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ،تین افراد جان بحق

September 8, 2018

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ سے بہن اور بھائی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

جھل مگسی کے گوٹھ عامر خاص پور میں رشتے کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے تین افراد جمال مگسی، محمد اکبر اور موراں بی بی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں بہن اور بھائی بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو آر ایچ سی سینٹر جھل مگسی منتقل کیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے واقع کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔