جلال پور میں باپ نے بیٹی، داماد اور نواسوں کو قتل کردیا

Samaa Web Desk
September 8, 2018

پنڈی بھٹیاں کے علاقے جلال پور میں باپ نے چار سال پہلے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو داماد اور دو نواسوں سمیت قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جب کہ ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جب کہ جلال پور بھٹیاں میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔