جعلی اکاؤنٹس کیس، گواہوں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پولیس رپورٹ جمع

September 7, 2018

جعلی اکاؤنٹس کیس کے گواہوں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر سندھ پولیس نے سائیں سرکار کے بڑوں کو کلین چٹ دے دی، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی سندھ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق گواہان کو ہراساں کرنے کے معاملے میں کسی با اثرشخص کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، آفتاب پٹھان نے ماتحت افسران و اہلکاروں کو بھی کلین چٹ دے دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نورین سلطان کے گھر پولیس اہلکاروں کا جانا غیر ضروری تھا، اعلی حکام کے علم میں آتے ہی مسئلہ حل ہوگیا۔

سندھ میں منی لانڈرنگ کے میگا اسکینڈل کیس میں انور مجید، عبدالغنی مجیب زیر حراست ہیں جبکہ جعلی اکاؤنٹس اور رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سے بھی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔