سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے پولیس آئی جیز تبدیل

September 7, 2018

وفاقی حکومت نے سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے پولیس سربراہان تبدیل کردیئے، صلاح الدین محسود آئی جی کے پی، کلیم امام آئی جی سندھ ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محمد طاہر کو سربراہ پنجاب پولیس مقرر کیا گیا ہے، موجودہ آئی جی پنجاب کلیم امام کو آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا، جبکہ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صلاح الدین محسود اس سے قبل بھی آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں جبکہ محمد طاہر اس وقت خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

کلیم امام کا تعلق پولیس گروپ کے سولہ کامن سے ہے، وہ موٹر وے پولیس میں بھی بطور آئی جی خدمات انجام دے چکے ہیں، انہوں نے سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔