کتابی شکل میں سب سے بڑا قرآن پاک

Shaheen Shahzadi
September 7, 2018

فیصل آباد کے شہری نے کتابی شکل میں دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک لکھنے کا دعویٰ کردیا۔

فیصل آباد کے امتیاز حیدر نے کتابی شکل میں 51 فٹ لمبائی اور 8 فٹ چوڑائی والا قرآن پاک کا سب سے بڑا نسخہ لکھنے کا دعویٰ کردیا، قرآن پاک صرف 10 صفحات پر مشتمل ہے۔

امتیاز حیدر کے مطابق یہ کتابی شکل میں دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک ہے، اس کا مقصد ملک کا نام روشن کرنا اور بچوں بڑوں کو اس کی تعلیم دینا ہے۔

قرآن پاک کو مقامی ہال میں نمائش کیلئے رکھا گیا تو شہری بھی دیکھنے چلے آئے۔ امتیاز حیدر کے مطابق 32 کلو گرام وزنی کلام پاک کا یہ نسخہ تین ماہ میں تحریر کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سال 2011ء میں روس کے علاقے تاتارستان میں سونے اور بیش قیمت پتھروں سے تیار کردہ دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کو نمائش کیلئے، پیش کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 800 کلو گرام وزنی اس قرآن پاک کی تیاری میں ایک سال کا وقت لگا۔ منتطمین نے قرآن پاک کی تیاری پر آنے والی لاگت نہیں بتائی اور اسے روسی مسلمانوں کیلئے تحفہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کتاب اللہ کا ہاتھ سے لکھا حرف حرف نا صرف ہماری روح کو منور کر رہا ہے بلکہ خیر وعافیت کا پیغام بھی دے رہا ہے۔