پارلیمنٹ لاجزکی تزین و آرائش کیلئے11 کروڑ35 لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری

September 7, 2018

حکومت نے پارلیمنٹ لاجز کی تزین و آرائش کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا، پارلیمنٹ لاجز کی تزین و آرائش کیلئے 11 کروڑ 35 لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری کردیا گیا۔

نئے پاکستان میں پارلیمنٹ لاجز کے نئے مہمانوں کیلئے سب کچھ نیا ہوگا، پارلیمنٹ لاجز کی تزین و آرائش کیلئے 11 کروڑ 35 لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری کردیا گیا۔

ٹینڈر کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کیلئے 3 کروڑ روپے کا نیا فرنیچر خریدا جائے گا، پرانے فرنیچر کی پالش پر بھی 45 لاکھ خرچ ہوں گے، کمروں کی نئی سیلنگ 30 لاکھ میں جبکہ نئے پردے 50 لاکھ میں آئیں گے، 40 لاکھ کے نئے قالین خریدے جائیں گے۔

پارلیمنٹ لاجز کے کچن پر 60 لاکھ، باتھ روم کی اپ گریڈیشن پر 95 لاکھ روپے لاگت آئی گی جبکہ 25 لاکھ روپے کے کوکنگ رینج خریدنے کا ٹینڈر بھی دے دیا گیا ہے، 2 کروڑ روپے سے کار پارکنگ پر نئے شیڈز بنیں گے۔