جعلی بینک اکاونٹس کیس: سپریم کورٹ نے تحقيقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

September 6, 2018

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی بینک اکاونٹس کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ۔

جعلی بینک اکاونٹس کیس میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ، سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق ہونگے ۔

جے آئی ٹی کے دیگر ممبران میں ٹیکس کمشنر عمران لطیف، اسٹیٹ بینک کے ماجد حسین، نیب سے نعمان اسلم ،ایس ای سی پی سے محمد افضل، آئی ایس آئی سے بریگیڈیئر شاہد پرویز بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہونگے ۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ جے آئی ٹی معاملے کی گہرائی میں تحقیقات کریگی، تمام ادارے جے آئی ٹی سے تعاون کریں گے، جے آئی ٹی 15روزہ رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

جے آئی ٹی کسی بھی ادارے سے ماہر کی خدمات حاصل کرسکےگی، جے آئی ٹی کسی بھی قسم کی پریس ریلیز جاری نہیں کرے گی جبکہ جے آئی ٹی ارکان کو رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔