رگنگ کی خبر پر کالج انتظامیہ کا نوٹس، 2 طلبہ معطل

Samaa Web Desk
September 5, 2018

تعلیمی اداروں میں رگنگ کے نام پر طلبہ کے ساتھ ہتک آمیز رویہ عام سی بات ہے، تاہم طلبہ کی بدتمیزی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ سماء نے اٹھایا تو کالج انتظامیہ نے 2 طلبا کو معطل کردیا۔

سماء پر طلبہ کے ساتھ ناروا سلوک کی خبر چلی، طالبعلموں کو جوتے گلے میں ڈال کر سڑکوں پر گھمانے کے دیگر واقعات پر کالج انتظامیہ جاگ اٹھی اور رگنگ میں ملوث 2 طلبا کو معطل کردیا۔

ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار مدد کیلئے پکارے جانے پر بھی پیچھے کھڑا تماشہ دیکھتا رہا۔

کالج میں ہتک آمیز رویے پر نئے آنیوالے طلبہ بھی پریشان ہیں، نجی کالجوں میں رگنگ کے نام پر طلبہ کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔