لانڈھی میں میتوں کیلئے سردخانہ فعال کردیا گیا

Muhammad Ali Hafeez
September 5, 2018

لانڈھی اور کورنگی کے مکینوں کے لئے لانڈھی میڈیکل کمپلکس میں قائم سرد خانہ طویل عرصے بعد فعال کردیا گیا، یہاں بیک وقت 58 میتیں رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

سماء کے نمائندے محمد علی حفیظ کے مطابق سرد خانہ چوبیس گھنٹے مفت سہولیات فراہم کرے گا، سرد خانے میں بیک وقت 58 میتیں رکھوائی جاسکتی ہیں۔

شہری حکومت کے تحت کے الیکٹرک سے معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرد خانے کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی، کے ایم سی شہریوں سے کوئی فیس وصول نہیں کرے گی۔

اس سرد خانے کو سابق شہری حکومت نے دو ہزار نو میں قائم کیا تھا، میئر کراچی نے غیر فعال سرد خانے کو دوبارہ آپریشنل کردیا۔