Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

مظفرگڑھ: تاجر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماء کو موصول

SAMAA | - Posted: Sep 5, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 5, 2018 | Last Updated: 2 years ago

مظفرگڑھ میں ڈاکوؤں سے مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماء نے حاصل کرلی، ڈکیتی کے دوران معروف تاجر سیٹھ اعظم ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ سماء کو موصولہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے شہریوں کو ہاتھ اوپر کرکے کھڑا کیا،...

مظفرگڑھ میں ڈاکوؤں سے مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماء نے حاصل کرلی، ڈکیتی کے دوران معروف تاجر سیٹھ اعظم ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

سماء کو موصولہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے شہریوں کو ہاتھ اوپر کرکے کھڑا کیا، بعد میں تاجر کے ساتھیوں کے ہاتھ میں اسلحہ دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے تاجر سیٹھ اعظم موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کے بعد تینوں ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے تھے۔

سماء کے نمائندے شیراز بشیر کے مطابق تھانہ محمود کوٹ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، ڈکیتی کا یہ واقعہ دو ستمبر کو قصبہ گرمانی ادا کے قریب پیش آیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube