معروف اداکار علی سلیم دوست سمیت گرفتار

September 5, 2018
 

کراچی میں معروف اداکارعلی سلیم کو دوست سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کلفٹن  میں واقع گیسٹ ہاؤس پر چھاپے کے دوران علی سلیم کے قبضے سے شراب کی دو بوتلیں برآمد کی گئی۔ اس موقع پر علی سلیم کے ہمراہ ان کا دوست بھی تھا۔ دونوں کے خلاف کلفٹن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شوبز کی جانی پہچانی شخصیت علی سلیم کو بیگم نوازش علی کے کردار سے شہرت ملی، وہ ٹی وی کیلئے بھی مختلف ڈراموں میں کردار ادا کر چکے ہیں۔