عارف علوی نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دےدیا

Samaa Web Desk
September 5, 2018

نو منتخب صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نےقومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دیدیا۔

کراچی سے این اے 247 پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے نو منتخب صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ بھجوا دیا ہے۔

 

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز صدارتی انتخاب کے سرکاری نتائج مرتب کرلیے جائیں گے۔ اس موقع پر تینوں صدرتی امیدواروں کو بھی مرکزی الیکشن کمیشن کے دفتر طلب کیا گیا۔

 

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق امیدواروں کے سامنے صدارتی انتخاب کے حتمی نتائج مرتب کیے جائیں گے ۔ امیدوار ذاتی حیثیت یا بذریعہ ایجنٹ حتمی نتائج مرتب ہونے کے وقت موجود ہونگے۔

 

واضح رہے کہ غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوارعارف علوی 353 ووٹ لے کر صدر پاکستان منتخب ہوئے ہیں۔