صدارتی انتخاب کے نتائج کااعلان آج بروز بدھ ہوگا

September 5, 2018

 

الیکشن کمیشن صدارتی انتخاب  2018 کے حتمی اور سرکاری نتائج آج جاری کرے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایاکہ آج 11 بجے صبح صدارتی الیکشن کے سرکاری نتائج مرتب کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے تینوں صدارتی امیدواروں کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں امیدواروں کے سامنے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج  مرتب کیے جائیں گے ۔ امیدوار ذاتی حیثیت یا بذریعہ ایجنٹ حتمی نتائج مرتب  ہونے کے وقت موجود  ہونگے۔ الیکشن کمیشن آنے کے لیے عارف علوی، اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوارعارف علوی 353 ووٹ لے کر صدر پاکستان منتخب ہوگئےہیں۔