ہوم   >  پاکستان

سندھ میں نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے فردوس شمیم نقوی کا نام فائنل

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2018 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 4, 2018 | Last Updated: 1 year ago

سندھ ميں نئے اپوزيشن ليڈر کی نامزدگی کےلئے پاکستان تحريک انصاف نے الیکشن کے ذریعے فردوس شميم نقوي کا نام فائنل کرلیا۔


کراچي ميں تحريک انصاف کے فردوس شميم نقوي اور حليم عادل شيخ کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں صوبائی اسمبلی کے ممبرز نے فردوس شميم نقوي کو منتخب کیا۔

پی ٹی آئی ايم پي ايز نے فردوس شميم نقوي اور حليم عادل شيخ کے انتخاب کےليے ووٹ کاسٹ کيے جس میں حليم عادل شيخ کو 13 ووٹ ملے جبکہ فردوس شميم نقوي کي حمايت 15 ممبرز نے کي۔

نامزدگي کے خواہشمند خرم شير زمان خود ہي مقابلے سے دستبردار ہوچکے تھے۔ فردوس شميم نقوي کا نام وزیراعظم عمران خان کو بھجوايا جائے گا۔

پچھلی حکومت میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube