صدارتی امیدوار کی وجہ سےپی پی اپوزیشن اتحادسےعلیحدہ ہوئی،مریم اورنگزیب

Abbas Shabbir Ali
September 4, 2018

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ پی پی پی صدارتی امیدوار کے معاملے پرعلیحدہ ہوئی تھی۔

صدارتی انتخاب کےموقع پر ووٹنگ کے لیےقومی اسمبلی آمد پر میڈیا سے بات کرتےہوئے مریم اورنگزیب نےبتایاکہ کوشش ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کےخلاف اپوزیشن اتحاد برقرار رہے ۔

مریم اورنگزیب نےمزید بتایاکہ پیپلزپارٹی صدارتی امیدوار کے معاملے پر علیحدہ ہوئی تھی ۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوارعارف علوی نے دعویٰ کیاہےکہ کسی ایک پارٹی کا نہیں پورے ملک کا صدر بنوں گا۔