رضاربانی کا وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ سے نہ ملنے کا مشورہ

September 3, 2018

 پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے وزیراعظم عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان پر ان سے نہ ملنے کا مشورہ دیا ہے۔


میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے وزارت کی سطح پر مذاکرات کیے جائیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان امریکا سے کوئی امداد نہیں لے رہا، دہشت گردی کےخلاف جنگ کے اخراجات نہیں ملے اور امریکا نے دوسری بار پاکستان کے فنڈ روکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی گفتگو منظر عام ہونے پر رضا ربانی نے تشویش کا اظہار بھی کیا۔