سيالکوٹ ميں ليگی متوالے نے قانون کی دھجياں اڑا ديں

Samaa Web Desk
September 2, 2018

سیالکوٹ میں لیگی متوالے نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

سیالکوٹ میں بااثر سیاسی شخصیت نے قانون کو ہوا میں اڑا دیا، ہیڈ مرالہ کے علاقے میں کالے رنگ کی پک اپ میں سوار ن لیگی شیروں نے جی بھر کر ہوائی فائرنگ کی ۔

فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آئی دو نامزد اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

ن لیگ یوتھ ونگ کے جوشیلے رہنما بارات کے ہمراہ تھے عوامی حلقوں نے بھی کھلی بدمعاشی کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تو ایک ملزم نے خود کو قانون کے حوالے کردیا جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔